پہلا ویمن ٹی 20، بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے دی


چٹا گرام: بنگلہ دیش نے پاکستان ویمن ٹیم کو پہلے ٹی 20 میں شکست دے دی۔

بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستانی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ بنگلہ دیش نے 82 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا۔

بنگلہ دیشن کی نگار سلطانہ 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے ڈیانا، نشرہ اور اُم ہانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ :آسٹریلیا کی جیت کے بعد پاکستانی ٹیم کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

پاکستانی بیٹر بسمہ معروف 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں اور بنگلہ دیش کی لیفٹ آرم اسپنر ناہیدہ اختر نے صرف 8 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

تین میچز کی سیریز میں بنگلادیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔


متعلقہ خبریں