اسلام آباد(رومان مفظفر) اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر اندرون/انٹرا سٹی کرایوں کے حوالے سے گاڑیوں کا معائنہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر اندرون اور انٹراسٹی گاڑیوں کا معائنہ کیا۔
کراچی ،ٹریفک چالان کی رقم میں اضافے کی منظوری دے دی گئی
نظرثانی شدہ اور کم کیے گئے کرایوں اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو چلان جاری کیے گئے۔
اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے سیکرٹریٹ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں پرائس چیکنگ کی اورپولی تھین بیگز کے غیر مجاز استعمال کو بھی چیک کیا گیا
اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانہ عائد کیے اور وارننگ دے دی گئی۔
