موجودہ سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ


رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا۔ غذائی اشیاء کی برآمدات 19فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 28کروڑ ڈالر ہوگئی۔

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چاول، پھل سبزیوں، گوشت، مصالحہ جات، اور چینی کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ خام کپاس، سوتی دھاگے، سرجیکل آلات اور کیمیکلز کی برآمدات بھی بڑھی۔

سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر71 فیصداضافہ متوقع

رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں پلاسٹک مصنوعات، ٹرانسپورٹ کے سامان، جیولری اور سیمنٹ کی برآمد بھی بڑھ گئی۔

اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر مجموعی برآمدات کا حجم 6.63 فیصد کمی سے چھ ارب 91کروڑ ڈالر رہیں۔ اگست کے مقابلے میں ستمبر کے دوران برآمدات 4.65فیصد اضافے سے 2 ارب 47 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔


متعلقہ خبریں