آئی سی سی نے سلیم ملک کو ویٹرن کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی

Saleem Malik

آئی سی سی نے سابق پاکستانی کپتان کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی


آئی سی سی نے سابق پاکستانی کپتان سلیم ملک کو ویٹرن کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی سی سی سے سلیم ملک کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے پوچھا تھا۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی سابق کرکٹرز سے ملاقات

آئی سی سی نے پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کو جواب بھیجا ہے جس کے تحت آئی سی سی کو سلیم ملک کے کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

سابق کپتان سلیم ملک نے آئی سی سی کے اس جواب کا خیر مقدم کیا ہے۔وہ 2024 میں ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ میں سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp