عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں گر گئیں

crude oil

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز ایک ڈالر سے زائد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی کمی سعودی وقت کے مطابق صبح تقریبا ساڑھے نو بجے تک برینٹ کروڈ فیوچر 67 سینٹ تک نیچے آگیا ، جس کے نتیجے میں فی بیرل قیمت اکانوے اعشاریہ چار نو فیصد ہو گئی۔

بابر اعظم نے افغان کرکٹر محمد نبی کو اپنے تسمے باندھنے سے کیوں روکا؟ویڈیو وائرل

اس سے پہلے پیر ہی کے روز فی بیرل تیل کی یہ قیمت ایک اعشاریہ صفر آٹھ کے فرق کے ساتھ 91 اعشاریہ صفر آٹھ فی بیرل پر آگیا تھا۔

دوسری جانب یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 82 سینٹ کم ہو گیا اور نئی قیمت ستاسی اعشاریہ دو چھ ڈالر ہو گئی۔

یوں سیشن کے اختتام پر ایک فیصد سے زائد کا معاہدوں کا فرق آگیا۔ یہ اضافہ پچھلے ہفتے سے مسلسل دیکھا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں