انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں آج نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا اکیسواں میچ آج گروپ اسٹیج کی دو ٹاپ ٹیمیں کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ دونوں ٹیمیں دھرمشالا اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔
ورلڈکپ، جنوبی افریقہ کے 3 سابق کھلاڑی ہی نیدرلینڈز کیخلاف شکست کا باعث بنے
بھارت کی پلیئنگ الیون میں کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، سوریا کمار یادو، روندرا جدیجا، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، محمد شامی اور محمد سراج شامل ہیں۔
ٹیم ٹام لیتھم کی قیادت میں نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ڈیون کنوائے، ول ینگ، رچن روندرا، ڈیری مچل، گلین فلپس، مارک چیپمین، مچل سینٹنیر، میٹ ہینری، لوکی فرگیوسن اور ٹرینٹ بولٹ میں شامل ہے۔
India bowl first against New Zealand in Dharamsala; Shami and SKY come in for Shardul and Pandya! #INDvNZ #CWC23 #Cricket #WorldCup #India #NewZealand #SKY #Shami #ICCCricketWorldCup2023 pic.twitter.com/a8CKvqkt5I
— Cricbuzz (@cricbuzz) October 22, 2023
خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ میں اب تک نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف پلڑا بھارتی رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں 9 مرتبہ ورلڈکپ میں مدمقابل آئی ہیں، نیوزی لینڈ کو 5 مرتبہ اور بھارت کو 3 مرتبہ فتح حاصل ہوئی۔
بھارتی ٹیم نے آخری مرتبہ 2003 میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جس کے بعد 20 سال بعد آج میزبان ٹیم فتح کیلئے میدان میں اتری ہے۔

