روس سے تعلق رکھنے والے مشہور پروفیشنل مارشل آرٹسٹ اسلام ماخاچیف اپنی اہم فائٹ جیتنے کے بعد فلسطین میں جاری مظالم کے خلاف بول پڑے۔
گزشتہ روز اسلام ماخاچیف اور الیگزینڈر وولکانوسکی کے درمیان الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپیئن شپ (یو ایف سی) کے لائٹ ویٹ چیمپیئن شپ کا مقابلہ ہوا۔ دونوں حریف ابو ظہبی کے اتحاد ارینا میں مدمقابل آئے۔
اسلام ماخاچیف نے یو ایف سی 294 کے مین ایونٹ میں راؤنڈ ون کے 3:06 منٹ میں الیگزینڈر وولکانوسکی کو ہیڈ کک اور پنچ سے شکست دی۔ یہ ماخاچیف کی وولکانوسکی کے خلاف دوسری فتح تھی۔
فائٹ جیتنے کے بعد اسلام ماخاچیف نے فلسطین کی حمایت کا اظہار کیا۔ فلسطین کی حمایت میں یو ایف سی 294 کی فتح کے بعد اسلام ماخاچیف نے جشن منانے سے بھی انکار کر دیا۔
بعد ازاں اسلام ماخاچیف کو مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ فلسطین کا جھنڈا اٹھائے بھی دیکھا گیا۔
Islam Makhachev shows his support for our brothers and sisters in #Palestine 🇵🇸🤲🏼❤️
He was holding the Palestine flag after his fight! Love him, absolutely love him ❤️❤️ #UFC294 pic.twitter.com/FkrtBtgK33— Farid Khan (@_FaridKhan) October 21, 2023