ن لیگ کے جلسے کی لائیو کوریج ، نگران وزیر اطلاعات کی وضاحت آگئی

عدالتی فیصلے عوام کی ملکیت ہیں، عدلیہ کیخلاف گھٹیا مہم چلائی گئی، مرتضیٰ سولنگی

سابق وزیر اعظم نوازشریف 4 سال بعد پاکستان پہنچے اور مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کیا۔

نواز شریف کے جلسے سے خطاب کو تقریباً تمام ہی ٹی وی چینلز نے براہ راست نشر کیا جن میں پی ٹی وی بھی شامل تھا۔

نوازشریف سے ملاقات ، عون چوہدری کو شوکازنوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

سرکاری ٹی وی کی جانب سے نواز شریف کے جلسے کی لائیو نشریات کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

تنقید کا جواب دیتے ہوئے نگراں وزیر برائے اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے وضاحت پیش کی ہے۔

نوازشریف کی4سال بعد وطن واپسی، 9نکاتی ایجنڈا جاری

مرتضیٰ سولنگی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘ پرلکھا کہ ’’پی ٹی وی نے ابھی تین دن پہلے سانحہ کارساز کی 16 ویں برسی پر اسی طرح کی نشریات کی تھیں اور بلاول بھٹو سمیت تمام رہنماؤں کی تقاریر براہ راست نشر کی تھیں۔‘‘


متعلقہ خبریں