پاکستان تحریک انصاف کےسینئرمرکزی رہنماعلی محمد خان نے کہاہےکہ نوازشریف کو سب سے پہلے عدالت جانا چاہئے تھا۔
ہم نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن”سیچویشن روم” میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہناتھاکہ نوازشریف جہاں سے ریلیف لےکرگئے تھے جی بڑا کرکےوہیں جاتےاورعدالت سے ریلیف لےکرمینار پاکستان جلسہ کرتے تومیں ضرور تالی بجا کر داد دیتا۔
نوازشریف کی4سال بعد وطن واپسی، 9نکاتی ایجنڈا جاری
انہوں نےکہاکہ نوازشریف کا عدالت میں پیش نہ ہونے پر سوالات اٹھتے ہیں، نگران انتظامیہ نے آج نوازشریف کا استقبال کیا۔
نوازشریف سزایافتہ اور مفرور تھے، نوازشریف آج جذباتی تھے، نواز شریف کیا پلان لے کر آئے ہیں؟ الیکشن صاف شفاف ہونا چاہئے۔ کیا آج کسی کو شک ہے کہ 2017میں نواز شریف کے ساتھ اچھا نہیں ہوا۔
نواز شریف کو اپنا حقیقی لیڈر مانتا ہوں، عمراکمل
پی ٹی آئی رہنما کاکہنا تھاکہ سارے لوگ 9مئی کی مذمت کرتے ہیں جنہوں نے کیا اچھا نہیں کیا، سپریم کورٹ پر حملہ کرنا بھی قابل مذمت تھا۔
علی محمد خان کا مزید کہنا تھاکہ کیا احسن اقبال ایگری کریں گے کہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو بھی مائنس کیا جائے، مائنس کے چکر میں پڑیں گے تو ایسا نہ ہو کہ میاں صاحب ہی مائنس ہو جائیں۔