شاہین شاہ آفریدی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

SHAHEEN AFRIDI

بنگلورو: ورلڈ کپ 2023 میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سب سے کم رنز دے کر 5 وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر کا اعزاز حاصل کر لیا۔

قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2023 کا 18وں میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جس میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ایک اعزاز حاصل کر لیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے بنگلورو اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے 10 اوورز میں 54 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے اسپنر مچ سینٹنر نے بھی نیدرلینڈز کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کیں تاہم انہوں نے 59 رنز دیئے تھے جبکہ شاہین نے 54 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: بائولنگ لائن آف لینتھ کے مطابق نہ کر سکے،بابراعظم

تیسرے نمبر پر بھارتی باؤلر جسپرت بمرا کا نمبر ہے جنہوں نے افغانستان کے خلاف 39 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

چوتھی پوزیشن انگلش باؤلر ریس ٹوپلے کی ہے جنہوں نے بنگلا دیش کے خلاف میچ میں 43 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور پانچویں پوزیشن پر آسٹریلوی باؤلر ایڈم زمپا ہیں جنہوں نے سری لنکا کے خلاف میچ میں 47 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔


متعلقہ خبریں