اسرائیلی وزیر دفاع کا فوج کو تیار رہنے کا حکم

فوٹو: فائل


یروشلم: اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملے کی تیاری کر لی، کسی بھی وقت غزہ پر زمینی حملہ کر سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ کی پٹی پر کسی بھی وقت اسرائیل کے زمینی حملے کا خطرہ ہے اور اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنی فوج کو حملے کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا۔

اسرائیلی وزیر دفاع یووگیلینٹ نے “جنگ طویل اور سخت” ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے فوج سے کہا ہے کہ آپ غزہ کو دور سے دیکھتے ہیں، اب آپ اندر سے دیکھیں گے۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے فتح کا وعدہ کرتے ہوئے سرحد کے قریب فوجیوں کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو جاری کی اور کہا کہ ہم پوری قوت کے ساتھ جیتنے کے لیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے کانگریس سے امداد منظوری کی درخواست کروں گا۔

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بدترین اور وحشیانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3700 تک پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں