بھارت میں موجود پاکستانی کرکٹرز بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

ورلڈکپ، پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے بعد آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ اسکواڈ میں موجود دیگر قومی کرکٹرز بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے لگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں قومی کرکٹرز کی طرف سے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر آواز بلند کی گئی اور اظہار یکجہتی کی۔ قومی کھلاڑیوں کا یہ رد عمل غزہ کے ہسپتال پر ہونے والے ہولناک حملے کے بعد سامنے آیا۔

بھارت سے ہارے ضرور لیکن ہمت نہیں ہاری، رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان، آل راونڈر محمد نواز، باولر اسامہ میر، آل راونڈر افتخار احمد، فاسٹ باولر حارث رؤف اور وسیم جونیئر نے اپنی ٹویٹ میں فلسطین کے جھنڈے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعا کی اپیل کی۔

سابق کرکٹر اظہر علی، سابق کپتان شاہد آفریدی اور محمد عامر نے بھی غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر اظہار افسوس کیا۔

اس سے پہلے قومی کرکٹر محمد رضوان نے بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے میچ میں پاکستانی ٹیم کی جیت کو فلسطینیوں کے نام کیا تھا۔ جس کے بعد رضوان کو بھارتی صحافیوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

محمد رضوان کے بعد فہیم اشرف بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے 17 اکتوبر کی رات غزہ کے العہلی عرب ہسپتال پر 2008 کے بعد سے اب تک کا سب سے زیادہ تباہ کُن حملہ کیا گیا۔ حملے میں 800 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں