ڈالر کی قیمت جلد 250 روپے تک آ جائے گی، شبر زیدی کی پیش گوئی

شبر زیدی

سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت جلد 250 روپے تک آجائے گی۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر انہوں نے اپنےبیان میں کہاکہ معیشت آہستہ آہستہ مثبت سمت کی جانب گامزن ہے، جو ڈالر کی کم ہوتی قدراور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے واضح ہے۔

مسلسل کمی کے بعد ڈالر مہنگاہوگیا

انہوں نےکہاکہ معیشت میں بہتری سے متعلق عوامی سطح پر کوئی بات نہیں ہورہی کیونکہ پاکستان میں سیاست ہمیشہ معیشت پر غالب رہی ہے

مگر میں رواں سال کی آخر تک امریکی ڈالر کی قدر 250 دیکھ رہا ہوں۔


متعلقہ خبریں