ہونڈا سی ڈی 70 اور 125 کی قیمتیں برقرار، نوٹیفکیشن جاری

Honda 125

ہنڈا موٹر سائیکل سی ڈی 70 اور 125 کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی


ہونڈا موٹرسائیکل کی اپنے 2 ٹاپ ماڈلز ہونڈا سی ڈی 70 اور ہونڈا 125 ریگولراور خصوصی ایڈیشن کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر وضاحت آگئی ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز میڈیا پر ہونڈا موٹرسائیکل کے2 ٹاپ ماڈلز ہونڈا سی ڈی 70 اور ہونڈا 125 کی قیمتوں میں کمی کا دعوی سامنے آیا تھا۔

تاہم ہونڈا کی جانب آج جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں تینوں ماڈلز کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ ذرائع  نے دعوی کیا تھا کہ 70 سی سی موٹرسائیکل کی قیمت میں 22 ہزار روپے کی بڑی کمی سامنے آئی  ہے جبکہ 125 کی قیمت میں 33 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی ہے ۔ہنڈا 125 اسپیشل ایڈیشن میں 38 ہزار 500 کی کمی سامنے آئی ہے۔

ذرائع نے دعوی میں کہا تھا کہ اس حوالے سے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 18 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں