آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس، اسحاق ڈار بری ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

اسحاق ڈار ishaq dar

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بری ہوں گے یا نہیں؟ احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت ہوئی جس میں نیب پراسیکیوٹر اور اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے دلائل مکمل کیے۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کرپشن ریفرنس میں بے گناہ قرار

دلائل مکمل ہونے پر احتساب عدالت نے ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 21 اکتوبر کو محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے اس سے قبل اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس داخل دفتر کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں