نیب ترامیم بحال کی جائیں ، وفاق کی سپریم کورٹ میں اپیل


وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

حکومت کی جانب سے مخدوم علی خان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت نیب ترامیم فیصلے کےخلاف اپیل دائر کی جس میں فیڈریشن، نیب اور چیئرمین پی ٹی آئی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے ، نیب ترامیم سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمان کے اختیار سے تجاوز ہے۔

نیب ترامیم کالعدم، سیاستدانوں پر نیب مقدمات بحال

وفاق نے نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ کالعدم قرار دینے اور نیب ترامیم کو بحال کرنے کی استدعا کی ہے۔

واضح رہے کہ 15 ستمبر کو جسٹس عمرعطا بندیال نے اپنی مدت ملازمت کے آخری روز اس کیس کا فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نیب ترامیم کی 10 میں سے 9 ترامیم کالعدم قرار دیں۔

 


متعلقہ خبریں