پاکستان کا غزہ کیلئے امدادی سامان بھجوانے کا فیصلہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے غزہ کے لیے امدادی سامان بھجوانے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور محاصرے کے پیش نظر مظلوم  فلسطینی بھائیوں کو امداد کی فوری ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں رونما ہونے والے انسانی المیے کے پیش نظر حکومت پاکستان نے فلسطینی بھائیوں کے لیے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امداد روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشکل وقت سے عوام کو اب نجات ملے گی، خواجہ آصف

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی، اقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسیوں، حمصر اور بیرون ملک پاکستانی مشنز کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ امدادی سامان کی ترسیل کے طریقوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔


متعلقہ خبریں