فرخ حبیب نے10دن پہلے مجھ سے رابطہ کیا، عون چودھری


استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان عون چودھری نے کہا ہے کہ میری فرخ حبیب سے کچھ دن پہلے ملاقات ہوئی۔

ہم نیوز کے پروگرام ”ہم دیکھیں گے منصور علی خان کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے عون چودھری نے کہا ہے کہ فرخ حبیب سے میرا ذاتی تعلق ہے،انہوں نے بڑی محنت سے اپنا مقام بنایا۔  فرخ نے پریس کانفرنس میں جو کچھ بولا وہ دل سے بولاہے۔

فرخ حبیب نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی، استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

انہوں نے کہا ہے کہ  وہ مجھ سے ہمیشہ مشورہ لیتے تھے۔ فرخ نے10دن پہلے مجھ سے رابطہ کیا، میری ان  سےکچھ دن پہلے ملاقات بھی ہوئی۔

ہم پہلے بھی ساتھ کام کر چکے ہیں، آئی پی پی میں آنے کا فیصلہ ان کا ذاتی ہے۔ ان کی مہربانی ہے کہ انہوں نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

عون چودھری کا  کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ فرخ اس سے پہلے کہاں تھے، میرے اور بھی دوست جو دور ہیں وہ بھی رابطے میں ہیں وہ بھی پارٹی میں آئیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی اپنی ذات کے قیدی ہیں، فردوس عاشق اعوان

انکا مزید کہنا تھاکہ اپنےضمیر کا فیصلہ اپنی مرضی سے خود کرنا چاہئے، ہم ملک میں استحکام چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں