ہمیں ادھر اُدھر کی کہانیاں نہ سنائیں یہ بتائیں قومی کرکٹ ٹیم کیوں ہاری؟ مکی آرتھر کے بیان پر سابق کرکٹرز برس پڑے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میچ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم ڈائریکٹرمکی آرتھر نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا تھاکہ یہ آئی سی سی کا نہیں بلکہ بی سی سی آئی کا کوئی ایونٹ لگ رہا تھا۔
ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ،دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو افغانستان کے ہاتھوں تاریخی شکست
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ایسی بے تکی باتیں کیوں کی جارہی ہیں ہمیں یہ بتایا جائے کہ کلدیب یادیوکیخلاف آپ کی پلاننگ کیا تھی ۔ بیکار باتیں کر کے آپ کیا سمجھتے ہیں کہ اس سے آپ بچ جائیں گے، ایسا نہیں ہوسکتا۔
اسی طرح سابق کرکٹر معین خان کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر شکست سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسے بیانات دے رہے ہیں۔ انہیں ادھر اُدھر کی باتیں کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے ۔
مکی آرتھر نے جو کہا وہ ٹھیک ہو گا لیکن انہیں ایسے موقع پر ایسی باتیں نہیں کرنا چاہیں۔
پاک بھارت میچ کے دوران اروشی روٹیلا 24 قیراط گولڈ والے آئی فون سے محروم
دوسری جانب پاکستانی ٹیم کی بھارت سے شکست پر کرکٹ ایکسپرٹ کا کہنا تھا کہ کیا بھارت کیخلاف کارکردگی دیکھ کریہ کہاجائےکہ پاکستانی ٹیم صرف کمزورٹیموں کیخلاف ہی فارم میں آتی ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے پاکستانی ٹیم پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہین کا سوئنگ کہیں نظر نہیں آرہا۔ پاکستان کے بڑے سمجھے جانے والے بیٹرز بھی ٹیسٹ کرکٹ سمجھ کر کھیل رہے ہیں۔
سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ ہمارے بولرز نیٹی ٹوئنٹی والی بولنگ کی، بیٹرز نے چھکا مارنے کی کوشش ہی نہیں کی، پاکستان کو کم ازکم نیدرلینڈز اور سری لنکا والی پرفارمنس دکھانی چاہیے تھی۔
ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں ہرا دیا
قومی آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ پچ کے حساب سے پاکستان نے آدھے رنز بنائے جبکہ محمد عامر نے پاکستان ٹیم کو بڑا سوچنے کا مشورہ دے دیا۔
خیال رہے کہ 14 ورلڈکپ2023 کے اہم ترین میچ میں بھارت نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔