اگر بابر پیچھے ہٹتا ہے تو شاہین آفریدی بطور کپتان بہترین انتخاب ہے، شعیب ملک

اگر بابر پیچھے ہٹتا ہے تو شاہین آفریدی بطور کپتان بہترین انتخاب ہے، شعیب ملک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ اگر بابر اعظم کسی بھی وجہ سے کپتانی سے پیچھے ہٹتے ہیں تو شاہین شاہ آفریدی کپتانی کیلئے بہترین انتخاب ہونگے۔

نجی ٹی وی چینل پر انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت اور فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کی قائدانہ صلاحیتوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاہین نے لاہور قلندرز کو لڑایا، ان میں صلاحیت ہے۔

بابر کو کپتانی چھوڑ دینی چاہیے، بطور کھلاڑی اسکی کارکردگی بہترین ہے، شعیب ملک

پروگرام کے دوران سوال کیا گیا کہ اگر بابر کپتانی سے پیچھے ہٹتے ہیں تو ون ڈے ورلڈکپ کے بعد قومی ٹیم کے کس کھلاڑی میں اتنی صلاحیت ہے جو قیادت کرسکے؟ جس پر شعیب ملک نے شاہین آفریدی کا نام لیا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وائٹ بال کرکٹ کیلئے شاہین شاہ آفریدی بطور کپتان بہترین انتخاب ہیں۔ ریڈ بال کرکٹ میں اس لیے نہیں کیونکہ اکثر ٹیسٹ میچز میں فاسٹ باولرز نے آرام کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز میں موجود لوگوں نے بھی یہ بات بتائی کہ وہ بہت اچھا اور ایگریسو کپتان ہے۔ لاہور قلندرز کیلئے اکثر فیصلے خود شاہین شاہ آفریدی ہی لیتے ہیں۔

ایسا لگا ورلڈکپ نہیں، بھارتی بورڈ کے ہوم ایونٹ کا میچ کھیل رہے، مکی آرتھر

خیال رہے کہ اس سے پہلے پاک بھارت ورلڈکپ میچ کے بعد شعیب ملک نے بابر اعظم کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ایک کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں