روی شاستری کا شاہین شاہ سے متعلق بیان، محمد وسیم سابق بھارتی کرکٹر پر برس پڑے


پاکستان کرکٹ ٹیم  کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے شاہین شاہ آفریدی کومعمولی بولرکہنے پر    بھارتی کرکٹر روی شاستری کو آئینہ دکھا دیا۔

ہم نیوز کے پروگرام” جہاں کرکٹ وہاں ہم” میں گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ روی شاستری جب بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے تب بھی انہوں نے بہت کچھ بولا ہےان کے قصہ بہت مشہور ہیں۔

قومی ٹیم ذہنی طور پر اس پچ پر بیٹنگ کیلیے تیار نہیں تھی، محمد وسیم

انہوں نے کہا ہے کہ ہم شاہین یا کسی بھی کھلاڑی کا موازنہ نہیں کر سکتے، اس میں کوئی شک نہیں وسیم اکرم لیجنڈری پلیئر ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کاابھی سٹارٹ ہے، اس پر روی شاستری کا یہ کہہ دینا کہ وہ عام سا بولر ہے تو پھر آپ کے بیٹسمین جنہیں شاہین نے پہلی، پہلی بال پرآئوٹ کیا ہے تو ایسے میں آپ کے بیٹسمین شاہین شاہ سےبھی معمولی ہوجاتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پچھلے دو تین میچز میں شاہین شاہ کیساتھ  شاید کوئی مسئلہ درپیش ہے ایسے میں یہ نہیں کہ اسے کوئی بھی عام بولر کہنا شروع کردے۔

ہم  نے انڈین بولرز کو کچھ زیادہ عزت دی جس کی وجہ سے پریشر بڑھتا چلا گیا، ثقلین مشتاق

محمد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ شاہین نے نئی ہی نہیں بلکہ پرانی بال سے بھی اچھی کارکردگی دکھائی ہے اس نے کئی میچز جتوائے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت کے معروف کمنٹیٹر اور سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو خراب پرفارمنس پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وسیم اکرم نہیں ہے انھیں زیادہ نہیں چڑھانا چاہیے۔

 


متعلقہ خبریں