بابر کو کپتانی چھوڑ دینی چاہیے، بطور کھلاڑی اسکی کارکردگی بہترین ہے، شعیب ملک

Shoaib Malik

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے موجودہ کپتان بابر اعظم کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایک کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنا چاہیے۔

اے اسپورٹس پر گزشتہ روز احمد آباد میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے بعد شعیب ملک نے ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک میچ ہارنے سے پاکستان ٹیم کیلئے دنیا ختم نہیں ہوگئی۔

ایسا لگا ورلڈکپ نہیں، بھارتی بورڈ کے ہوم ایونٹ کا میچ کھیل رہے، مکی آرتھر

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے یہی وقت ہے کہ اس ہار سے سیکھیں اور آگے بڑھنے کی کوشش کریں، اب ہمیں جاگ جانا چاہیے۔ ابھی بھی چھ میچز باقی ہیں، یہی 15 پلیئرز ہیں ہمارے اور ان سے ہی ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘بابر کو کپتانی چھوڑ دینی چاہیے، اسے ایک کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنا چاہیے۔ یہ میں اس لیے نہیں کہہ رہا کہ آج ہم میچ ہار گئے بلکہ میں ایک دو انٹرویز میں پہلے ہی یہ بات کہہ چکا ہوں۔’

سابق کپتان نے کہا کہ ‘بابر ایک کھلاڑی کی حیثیت سے اپنے لیے اور اپنی ٹیم کیلئے بہت کچھ کرسکتا ہے۔ مجھے یہ لگتا ہے کہ بابر لیڈر ہوتے ہوئے آؤٹ آف دی باکس نہیں سوچتا ہے۔’

بھارت کے ہاتھوں عبرت ناک شکست، قومی ٹیم کا رن ریٹ بری طرح گر گیا

شعیب ملک نے مزید کہا کہ بابر کی ذاتی کارکردگی اور لیڈرشپ کو کبھی ایک ساتھ نہیں جوڑنا۔ اسکی کارکردگی دنیا میں بہترین ہے لیکن اتنا عرصے کپتانی کرنے کے باوجود لیڈرشپ میں بہتری نہیں آئی۔


متعلقہ خبریں