ورلڈکپ، چیئرمین ذکا اشرف پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے بھارت پہنچ گئے

چیئرمین ذکا اشرف ورلڈکپ کا پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے بھارت پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کا پاک بھارت میچ دیکھنے احمد آباد پہنچ گئے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ذکا اشرف بھارتی کرکٹ بورڈ کی دعوت پر احمد آباد پہنچ گئے۔ ذکا اشرف آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13ویں ایڈیشن کا ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو دنیا کے سب سے بڑے ‘نریندرا مودی اسٹیڈیم’ میں دیکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف کے ہمراہ سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ بھی پاک بھارت میچ دیکھیں گے۔ اس کے علاوہ چیئرمین ذکا اشرف اپنے اس مختصر دورے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشلز سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ورلڈکپ، شبمن گل کے بعد بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے بھی ڈینگی کا شکار

پی سی بی ذرائع کے مطابق ذکا اشرف پاک بھارت میچ دیکھنے کے اگلے دن بھارت میں قیام کریں گے جس کے بعد وہ 16 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے۔

بھارت روانگی سے قبل اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ وہ اس اہم موقع پر اپنی ٹیم کی سپورٹ کو بہت ضروری سمجھتے ہیں۔ پاکستانی ٹیم اپنی سخت محنت اور جذبے سے اس مرحلے تک پہنچی ہے۔ امید ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی سے ہمیں فخرکرنے کا موقع فراہم کرے گی۔


متعلقہ خبریں