جنید صفدر اور اُن کی اہلیہ عائشہ میں طلاق ہوگئی


پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور اہلیہ عائشہ کے درمیان طلاق  ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جنید صفدر اور عائشہ سیف کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

جنید صفدر کے نکاح کی تقریب اگست 2021 میں لندن کے لینزبرا ہوٹل میں ہوئی تھی جبکہ شادی کی تقریبات دسمبر میں پاکستان میں ہوئی تھیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے طلاق کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔

جنید صفدر نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ میری طلاق کے حوالے سے چلنے والی خبریں سچ ہیں، یہ ہمارا نجی معاملہ ہے اس لیے میری درخواست ہے کہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے امید ہے اس فیصلے سے ہم دونوں کو سکون مل سکے گا انشااللہ، اب اس بارے میں مزید کوئی بات نہیں کروں گا۔

جنید نے عائشہ  کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔


متعلقہ خبریں