نواز شریف کی واپسی کیلئے ایک ہفتے پہلے پروگرام مناسب نظر نہیں آ رہے تھے ،ناصر شاہ


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا ہےکہ نواز شریف کی واپسی کیلئے ایک ہفتے پہلے پروگرام مناسب نظر نہیں آ رہے تھے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”اپ فرنٹ ود مونا عالم”میں گفتگو کرتے ہوئےناصر شاہ نے کہاکہ نواز شریف ہمارے لیے محترم ہیں، انہیں ملک آنا چاہیے، بلاول بھٹو کے بیان نےنواز شریف کی واپسی کیلئے ن لیگ کو تقویت دی ہے۔

21اکتوبر کو نواز شریف لاہور آئیں تو ایک عوامی اور مثالی اجتماع ہو گا ، رانا ثنااللہ

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے کہنے کے بعد ان کی تیاریوں میں تیزی آئی، بلاول بھٹوزرداری کے بیان کو مثبت طور پر لیا جائے۔

وفاق میں نمائندگی سے نظر آ رہا ہے کہ ن لیگ کو سپورٹ مل رہی ہے ،  بلاول بھٹو نے کہا کہ لیول پلیئنگ سب کیلئے ہونی چاہیے، بلاول بھٹو نے کہا کہ سب کیلئے یکساں مواقع ملنا چاہیے۔

نواز شریف کی نااہلی سپریم کورٹ کی ابزرویشن کے بعد ختم ہوگئی، اعظم نذیر تارڑ

پی پی رہنماکاکہنا تھا کہ سندھ میں ترقیاتی اسکیمیں بند کی جا رہی ہیں ،  دیگر صوبوں میں ترقیاتی اسکیمیں لائی جا رہی ہیں، نگران حکومت کا کام اسکیمیں لانا نہیں، الیکشن کیلئے معاونت کرنا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ذاتی انا کیلئے استعفے دلوائے ، پی ٹی آئی نے شدت پسندی کی سیاست کی۔

 


متعلقہ خبریں