آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

icc

آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ون ڈے بیٹرز میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 835 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر جبکہ شبمن گِل 830 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ورلڈ کپ : وریندر سہواگ نے بھارتی پچز پر نیا پنڈورا باکس کھول دیا

جنوبی افریقہ کے وین ڈر ڈسن 758 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کی 2 درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ ساتویں سے نویں نمبر پر آگئے ہیں، اسی طرح آؤٹ آف فارم فخر زمان بھی دو درجہ تنزلی کے بعد 11ویں سے 13ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ میں اپنی 4 ٹاپ ٹیموں کا بتا دیا

بائولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ قومی ٹیم کے پیسر شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد ٹاپ سے 10 باہر ہوگئے ہیں اور 11ویں نمبر پر آگئے ہیں۔


متعلقہ خبریں