عوام کے ٹیکسوں سے اداروں کا خسارہ پورا کرنا مزید ممکن نہیں، نگران وزیراعظم

پی آئی اے pia

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور خسارے کے شکار دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل مزید تیز کیا جائے۔

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس کو پی آئی اے کے مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دوران اجلاس نگران وزیرِ اعظم نے پی آئی اے کے معاملات پر فیصلہ سازی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے اور قومی اداروں کا خسارہ ان مشکلات میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے ساتھ ہیں، انوار الحق کاکڑ

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکسوں سے ان اداروں کا خسارہ پورا کرنا مزید ممکن نہیں۔ ہوا بازی شعبے کی اصلاحات سے عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خسارے کے ذمہ داروں کا تعین کرنا بہت ضروری ہے تاکہ اس کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ اداروں کی نجکاری کے عمل کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

دوسری طرف آج نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑکی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ نگران وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ امن و امان کی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ بھی دی گئی۔

الیکشن کمیشن بتائے گا کہ انتخابات کب ہوں گے، نگران وزیراعظم

ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ نے ڈپٹی چیئرمین نیب کی تقرری کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ نے نیب پراسیکیوٹر جنرل کیلئے احتشام قادر کی تقرری کی منظوری دیدی۔


متعلقہ خبریں