بھارتی وکیل نے ہٹ دھرمی ورلڈ کپ کی پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کے بھارت چھوڑنے کو بڑی فتح قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وکیل وینت جنڈال نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے ورلڈ کپ کی پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کے بھارت چھوڑنے کو بڑی فتح قرار دیدیا ہے۔
زینب عباس ذاتی وجوہات پر ورلڈکپ چھوڑ کر گئیں، آئی سی سی
بھارتی وکیل نے شرم ساری کے بجائے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام لکھا کہ زینب عباس کے خلاف ایکشن لینے پر شکر گزار ہوں۔
پاکستانی پریزینٹر زینب عباس ورلڈکپ ادھورا چھوڑ کر بھارت سے روانہ
وینیت جنڈال نے زینب عباس کے خلاف سائبر کرائم میں شکایت کی تھی جبکہ ورلڈ کپ کی پریزینٹر زینب عباس گزشتہ روز بھارت سے دبئی پہنچی تھیں۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ترجمان نے زینب عباس کو ڈی پورٹ کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔