عالمی ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف 81 رنز سے جیت کے بعد پاکستان کا رن ریٹ 1.62 ہو گیا اور یوں پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر آ گیا۔
حیدرآباد کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈر کو جیت کے لیے 287 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں ڈچ ٹیم 205 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
اعلیٰ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر قومی ٹیم کے بیٹر سعود شکیل کو مین آف دی میچ دیا گیا۔
پوائنٹس ٹیبل پر دو میچوں کے بعد نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر براجمان ہے، کیویز کا رن ریٹ 2.149 ہے۔