ورلڈ کپ شروع ہونے سے ایک دن پہلے نئی ون ڈے رینکنگ جاری

icc t20 batter ranking

ورلڈ کپ 2023 ء شروع ہونے سے ایک دن پہلے آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے۔

مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی

بلے بازوں کی نئی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 898 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ اوپنر امام الحق 728 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے امام الحق سے پانچویں پوزیشن چھین لی۔

قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد 11ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔بھارتی ٹیم کے بلے باز شبمن گل رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

عرفان پٹھان نےورلڈکپ کیلئے اپنی ٹاپ فور ٹیموں کا نام بتا دیا

بولنگ رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج اور آسٹریلوی بولر جوش ہیزل ووڈ کے پوائنٹس برابر ہیں تاہم کارکردگی کے اعتبار سے محمد سراج 669 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور جوش ہیزل ووڈ دوسرے نمبر پر ہیں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 2درجہ ترقی کے بعد 632 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بھارت 116 ریٹنگ کے ساتھ پہلے، پاکستان 115 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا 112 ریٹنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔


متعلقہ خبریں