مردان کے علاقے کاٹلنگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، دہشتگرد گروہ کا سرغنہ ہلاک

آئی ایس پی آر

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشتگرد گروہ کا سرغنہ مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھا جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

دوسری جانب پاراچنار میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں لانس نائیک غیرت خان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمے کیلئے پرعزم ہیں،ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں