نگراں وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے، آج عمرہ ادا کرینگے

نگراں وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے، آج عمرہ ادا کرینگے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے، عمرے کی ادائیگی کیلئے آج روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم لندن سے سعودی عرب کے دورے پر پہنچے۔ اس موقع پر گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا استقبال کیا۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے دورے کے دوران روضہ رسول اللّٰہﷺ پر حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل بھی ادا کیے۔ انوار الحق کاکڑ آج عمرے کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوں گے۔

سعودی شہزادےکا منفرد انداز، لوگوں کا دل جیت لیا

نگران وزیراعظم نے مدینہ منورہ میں بین الاقوامی میلے اور عجائب گھر کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر میوزیم بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سیکریٹری نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ نگراں وزیراعظم کو عجائب گھر کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

علاوہ ازیں نگراں وزیراعظم سعودی عرب کے دورے پر سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔


متعلقہ خبریں