برازیل، لیجنڈری فٹبالر رونالڈو نےتیسری شادی کرلی

لیجنڈری فٹبالر رونالڈو نےتیسری شادی کرلی

برازیل کے لیجنڈری فٹبالر رونالڈو لوئس نزاریو نے 33سالہ برازیلین ماڈل سیلینا لاکس کے ساتھ تیسری شادی کر لی۔

برازیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فٹبال لیجنڈ رونالڈو اور 33سالہ سیلینا لاکس 7سال سے ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے تھے تاہم کچھ روز قبل شادی کا فیصلہ کیا۔

عراق: شادی کی تقریب میں آتشزدگی، دلہا دلہن سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک

اسٹار فٹبالر کی میلین ڈومینگیس اور ڈینییلا سیکاریلی کے ساتھ طلاق کے بعد یہ تیسری شادی ہے۔

دوسری جانب سیلینا نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر لکھا آج ہم اپنے خاندانوں کو مذہبی جشن کے لیے اکٹھا کررہے ہیں جس کے ساتھ بہت سی تقریبات کا آغاز ہوتا ہے۔

شادی شدہ شخص کی ایک ساتھ7 لڑکیوں سے شادی

خیال رہے کہ رونالڈو نے برازیل کی نمائندگی کرتے ہوئے 98میچز میں حصہ لیا جس میں انہوں نے 62گولز اسکور کیے۔

لیجنڈری فٹبالر نے سال 2002میں اپنی ٹیم کو پانچواں فیفا ورلڈکپ ٹائٹل جیتوانے میں اپنا اہم کردارادا کیا۔


متعلقہ خبریں