ڈالر مزید سستا، 288 روپے 75 پیسے پر بند


ملک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپیہ 5 پیسے سستا ہو کر 288 روپے 75 پیسے پر بند ہوا ہے۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ایک روپے کی کمی سے 290 روپے پر بند ہوئی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کے درمیان فرق صفر اعشاریہ 43 فیصد یا 1 روپے 25 پیسے کا رہ گیا ہے۔

گزشتہ 16 روز کے اندر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 18روپے کی کمی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں