احتساب عدالت لاہورنے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں ۔
نوازشریف کی وطن واپسی، (ن) لیگ کی حکمت عملی سامنے آگئی
تفصیلات کے مطابق عدالت نے نیب کی درخواست پر 5اکتوبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔چیئرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الہٰی کا وارنٹ جاری کیا۔
نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مونس الہٰی کی گرفتاری کیلئے کوششیں کیں مگر اس نے خود کو روپوش کررکھا ہے۔
عمران ریاض کی بازیابی میں نواز شریف نے مرکزی کردار ادا کیا ، سینئر صحافی جاوید چوہدری کا دعویٰ
احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر سماعت کی،ملزم مونس الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے۔