عمران ریاض کی بازیابی اللہ کی رحمت سے ہوئی ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

عمران ریاض کی بازیابی اللہ کی رحمت سے ہوئی ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا اللہ کا شکر ادا کریں کہ صحافی عمران ریاض بازیاب ہوگئے۔

لاہور ہائیکورٹ میں آج صحافی عمران ریاض کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست غیر مؤثر قرار دے کر نمٹا دی۔ دورانِ سماعت آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ادا کریں، عمران ریاض کی بازیابی اللہ کی رحمت سے ہوئی۔

عمران ریاض خان بول نہیں سکتے، 22 کلو وزن کم ہوگیا ہے، فہد شہباز خان

خیال رہے کہ اس سے قبل سماعت پر لاہور ہائیکورٹ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو 26 ستمبر تک کی آخری مہلت دی تھی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ 5 ماہ گزر گئے، میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔ میرا خیال ہےاب کارروائی شروع کر دینی چاہیے۔


متعلقہ خبریں