شاداب رضا نقشبندی پاکستان سنی تحریک کے نئے سربراہ مقرر


پاکستان سنی تحریک کے نئے سربراہ کا اعلان کر دیا گیا، شاداب رضا نقشبندی بطور سربراہ پارٹی میں خدمات انجام دیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی رہنما شاہد غوری نے کہا کہ  انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ شاداب رضا نقشبندی بطور سربراہ اور بلال عباس قادری پارٹی کے نائب سربراہ ہوں گے۔ سربراہ کی تبدیلی سے متعلق سفارشات الیکشن کمیشن میں بھی جمع کروا چکے ہیں۔

جماعت اسلامی کا بجلی بلوں، مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان

اس موقع پر نو منتخب سربراہ سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ جب تک اس منصب پر موجود رہوں گا، قائد سنی تحریک سلیم قادری کے مشن پر عمل پیرا رہوں گا۔

سابق سربراہ کی تبدیلی کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروانے کا ذکر کرتے ہوئے سنی تحریک کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ثروت اعجاز قادری کیوں اپنے خلاف دیا گیا فیصلہ ماننے سے قاصر ہیں، ہمیں اب بھی الیکشن کمیشن کے جواب کا انتظار ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں