اٹک جیل کے حکام نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اڈیالہ جیل منتقلی کی تردید کر دی۔
ذرائع کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل میں ہی موجود ہیں،ان کی اڈیالہ جیل منتقلی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
جیل حکام کے مطابق انتظامیہ کو ابھی کوئی تحریری حکمنامہ موصول نہیں ہوا ہے۔