اٹلی کے سسلین مافیا کا سربراہ اکسٹھ سالہ میٹیو میسینا دینارو دوران حراست انتقال کر گیا۔ اس نے متعدد قتل کیے جن کے بارے میں اس کا کہنا تھا۔ وہ ان سے قبرستان بھر سکتا ہے۔
مافیا کا سربراہ تیس سال سے اطالوی حکومت کا انتہائی مطلوب مجرم تھا۔ جس کو اس سال جنوری میں گرفتار کیا گیا۔
سو افراد کا قاتل سیسیلین مافیا کا سربراہ جیل سے رہا
گرفتاری کے دوران ملزم کے کینسرکا علاج جاری تھا۔ گزشتہ ماہ اسے جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کومہ میں چلا گیا۔ گزشتہ روز دوران علاج چل بسا۔
اطالوی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہیں ان کے والد کے پہلو میں دفن کیا جائے گا۔