کتنی پیاری آنکھیں ہیں‘ شعیب اخترنے اداکارہ یشما گل کی آنکھوں کی تعریف کردی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اداکارہ یشما گل کی آنکھوں کی تعریف کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ یشما گل اور ان کے ساتھ لیجنڈ کرکٹر شعیب اختر موجود ہیں۔

بی پی ایل ڈرافٹنگ، بابر اور محمد عامر سمیت پاکستان کے 14 کھلاڑی براہ راست ٹیموں میں شامل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یشما گل خوشی سے پھولے نہیں سما رہیں جس کی وجہ شعیب اختر کی جانب سے اداکارہ کی آنکھوں کی تعریف ہے۔

ویڈیو میں یشما گل کہہ رہی ہیں کہ مجھے آج سے پہلے کبھی میری آنکھوں کی اس سے بہتر تعریف سننے کو نہیں ملی کہ میری آنکھیں شعیب اختر سر سے ملتی ہیں۔

محمد آصف قومی اسکواڈ میں سلمان علی آغا کو شامل کرنے پر بول پڑے

اداکارہ نے سابق کرکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری سب سے بڑی تعریف ہے جس پر شعیب اختر نے کہا کہ کتنی پیاری آنکھیں ہیں۔

ساتھ ہی ویڈیو میں انہوں نے اپنی آنکھوں کو بھی کیمرے میں دکھایا اور یشما گل کی طرف اشارہ بھی کیا۔


متعلقہ خبریں