ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے راولپنڈی سے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ کے بیٹے سے لڑکی بن کر سوشل میڈیا پر رابطہ کیا اور خود کو کینسر کا مریض ظاہر کرتے ہوئے رقم ہتھیائی۔
مارگلہ ہلز کے ٹریل تھری میں خاتون سے زیادتی کا ملزم گرفتار
ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم نے من گھڑت پریشانیوں کا بتا کر متاثرہ شخص سے لاکھوں روپے بٹورے ، ریکارڈ کے مطابق ملزم مجموعی طور پر 12 لاکھ روپے سے زائد وصول کر چکا تھا۔
ترجمان کے مطابق ملزم دیگر ساتھیوں کے ساتھ متاثرہ فیملی کو دھمکیاں بھی دیتا رہا ہے۔