پُرانی پارٹی میں عوام کی خدمت نہ کرسکے، نیا پاکستان ضرور بنائیں گے، جہانگیر ترین


استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین اور تحریک انصاف کے سابق جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پُرانی پارٹی میں عوام کی خدمت نہ کرسکے، نیا پاکستان ضرور بنائیں گے۔

پاک پتن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 75 برسوں میں ایسے حالات نہیں جو آج درپیش ہیں، پاکستان کوصحیح معنوں میں طاقت ور ملک بنائیں گے۔ حکومتیں اگر عوامی خواہشات پر چلیں تو سب کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے۔

جہانگیر ترین نے ایک اور بڑی اہم وکٹ گرا دی

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اللہ نے موقع دیا تو نیا پاکستان ضرور بنائیں گے، اب دوسرا موقع ضائع نہیں کریں گے۔ عوام کی خدمت ہمارا فرض ہے، اس فرض کو پورا کریں گے۔

سابق پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پرانی پارٹی میں کچھ لوگوں کی وجہ سے عوام کی خدمت نہیں کر سکے۔


متعلقہ خبریں