اشتعال انگیز تقاریر کیس ، مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف 30 ستمبر کو عدالت طلب


انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کو اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے کیس میں 30 ستمبر کو طلب کر لیا۔

مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف کیخلاف کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کی۔

ن لیگی رہنما جاوید لطیف نیب میں طلب

عدالت نے پولیس کی جانب سے مقدمہ سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے پر اعتراض لگایا تھا، ملزمہ مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف پر تھانہ گرین ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔


متعلقہ خبریں