ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہو گیا

سونے قیمت

ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ اور 10 گرام کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت معمولی اضافے کے بعد 1925 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

صرافہ مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 روپے اور 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 215800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 185000 روپے ہو گئی۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں