امریکہ نے بھارت کے مقابلے میں کینیڈا کی حمایت کا اعلان کر دیا

America

ٹورنٹو: امریکہ نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے کینیڈا کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جیک سلیوان نے بھارتی پروپیگنڈا ’’امریکہ اور کینیڈا میں اختلاف رائے ہے‘‘ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کینیڈا کے مؤقف کی حمایت کر دی۔

امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نے کینیڈا کے ساتھ مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مکمل طور پر کینیڈا کے ساتھ کھڑا ہے اور کینیڈین خدشات پر تحقیقات کو قریب سے دیکھ رہا ہے۔

دوسری جانب نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلمز نے حالیہ بھارتی دہشتگردی کے خلاف کینیڈین حکومت کے سامنے 4 مطالبات رکھ دیئے ہیں۔ اس پریس کانفرنس میں ورلڈ سکھ آرگنائزیشن آف کینیڈا کے اراکین بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق 4 سال بعد رہا

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہندوستان میں کینیڈا کے سفیر کو فوری طور پر واپس بلایا جائے اور کینیڈا میں ہندوستانی سفیر، ہائی کمشنر سنجے کمار ورما کو ملک بدر کیا جائے۔

ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان تجارتی تعلق کو باضابطہ منجمد کیا جائے، بشمول جامع اقتصادی پارٹنرشپ ایگریمنٹ (سی ای پی اے) اور آر ایس ایس پر فوری پابندی اور قانون کے تحت کینیڈا سے بھارت کے ایجنٹوں کو نکالنے کا مطالبہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں