چیئرمین پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات پر کچھ نہیں کہہ سکتا، پرویز الٰہی

پرویز الہٰی (pervez elahi)

پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین سے دوبارہ ملاقات ہوئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔

انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی پر توڑ پھوڑ کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔ جج ابو الحسنات کی جانب سے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مہنگائی کے ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں، پرویز الہٰی

اس موقع پر عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جیل کا کھانا دیا جاتا ہے جس سے طبیعت ناساز رہتی ہے۔ جیل میں پہلے ڈاکٹر کی سہولت میسر تھی، اب ان کو اس میں بھی مسائل نظر آنے لگے ہیں۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ بجلی مہنگی ہونے کے اصل ذمے دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں۔ آج مہنگائی سے عام آدمی ختم ہو چکا ہے، عام انتخابات نہ ہونے سے ملک کا نظام رکا ہوا ہے۔ نواز شریف خود بھی بدل سے گئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی 9مقدمات میں ضمانتیں بحال کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

انتخابات سے قبل رہائی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ‘میری رہائی کی بات اللّٰہ تعالیٰ ہی بہتر جانتے ہیں۔ جو حالات ہیں تمام سیاستدانوں کو انتخابات سے قبل حفاظتی ضمانت کرا لینی چاہیے۔’


متعلقہ خبریں