پاکستان انڈر 19 فٹبال ٹیم کی بین الاقوامی میچ میں 12 سال بعد فتح


کھٹمنڈو: ساف فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 12 سال بعد بین الاقوامی میچ میں کامیابی حاصل کر لی۔

پاکستان فٹبال ٹیم نے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن(ساف) انڈر 19 چیمپئن شپ میں نیپال کو شکست دے کر 12 سال بعد پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کو ایک صفر سے ہرا کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ہاف میں مقابلہ برابر تھا تاہم دوسرے ہاف میں بھی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوششیں کی گئی۔ 76 ویں منٹ میں پاکستان کے علی ظفر نے گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

یہ بھی پڑھیں: محمد حفیظ پی سی بی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سے مستعفی

پاکستان انڈر 19 ٹیم کی 12 سال بعد یہ پہلی فتح ہے۔ اس سے قبل آخری مرتبہ پاکستان انڈر 19 نے ایشین انڈر 19 کوالیفائرز میں بھارت کے خلاف 1-2  سے فتح حاصل کی تھی۔


متعلقہ خبریں