شہباز شریف ایک روز قیام کے بعد دوبارہ لندن روانہ ہوں گے


لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف ایک روز قیام کے بعد آج پھر لندن روانہ ہوں گے، مریم نواز بھی ان کے ہمراہ جائیں گی۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف آج صبح قطر ایئر ویز کی پرواز سے براستہ قطر لندن جائیں گے۔ جہاں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ساتھ مشاورت کا ایک اور دور ہو گا۔

ذرائع کے مطابق مشاورت میں انتخابی حکمت عملی، نواز شریف کی وطن واپسی اور قانونی معاملات زیر غور آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جس علاقے میں جرم ہوا وہاں کا سردار ذمہ دار ہو گا، نگران وزیر داخلہ سندھ

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی آج لندن روانہ ہوں گی جہاں وہ ایک ہفتہ قیام کریں گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شہبازشر یف گزشتہ روز ہی ایک ماہ لندن میں قیام کے بعد واپس آئے تھے۔ لندن میں قیام کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان بھی کیا تھا۔


متعلقہ خبریں