سعودی عرب ،ٹریفک حادثہ، 4 پاکستانی جاں بحق

سعودی عرب

سعودی عرب غیرملکی گھریلو ملازمین کیلئے نئے قوانین متعارف


سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں چار پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض میں ٹریفک حادثے میں 4 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے، مرنے والے چاروں افراد کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔

یواے ای نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی

اوکاڑہ کے گاؤں چودہ جی ڈی رضا آباد کا رہائشی خاندان روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب مقیم تھا اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے بائیو میٹرک کے لیے جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد طارق، محمد رمضان، عبدالشکور اور اسد علی کے نام سے ہوئی اور چاروں ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ : 15 کھلاڑیوں کے ساتھ تین اضافی کھلاڑی بھی بھارت جائینگے

پاکستانی سفارتخانے نے میتوں کو وطن واپس بھیجنے کے لئے کاغذی کارروائی مکمل کر لی ہے۔

حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے جس کی شناخت محمد نواز کے نام سے ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں