پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘ہم ایک ہیں’۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ قومی ٹیم کی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ٹیم میٹنگ کو لے کر چلنی والے خبروں کے حوالے سے پیغام جاری کیا۔
شاہین آفریدی اور بابراعظم میں تکرار کی افواہوں کا ڈراپ سین
محمد رضوان نے مشہور قومی نغمے کے چند جملے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں، ہم ایک ہیں، سانجھی اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں، ہم ایک ہیں۔
قومی کرکٹر نے اپنی ٹویٹ کے آخر میں پاکستان زندہ باد لکھ کر پاکستان کے جھنڈے کی تصویر بھی لگائی۔
Is Parcham k saaye talay,
Hum aik hain. Hum aik hain.Saanjhi apni khushyaan,
Or ghum aik hain. Hum aik hain.#PakistanZindabad 🇵🇰 pic.twitter.com/NWNoT2BFPZ— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) September 20, 2023
خیال رہے کہ ایشیا کپ کے پاک سری لنکا فیصلہ کُن میچ میں شکست کے بعد سے سوشل میڈیا پر ٹیم میٹنگ کو لے کر افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جس کے مطابق بابر اعظم اور فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان دورانِ میٹنگ گرما گرمی دیکھی گئی۔
بعد ازاں اِن خبروں کو ٹیم کے ایک سینیئر کھلاڑی نے غلط قرار دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ٹیم میٹنگ میں سب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا لیکن جھگڑے یا کوچنگ اسٹاف کو مداخلت کی ضرورت کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔